قبضے کا معاملہ‘ ڈی ایس پی سمیت 6 ملزموں کو گرفتار نہ کرنیکا حکم

قبضے کا معاملہ‘ ڈی ایس پی سمیت 6 ملزموں کو گرفتار نہ کرنیکا حکم

ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے خاتون کے گھر پر ڈی ایس پی (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

سمیت دیگر افراد کی جانب سے مبینہ قبضہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 6 ملزموں کی عبوری ضمانت کنفرم کرکے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزموں ابراہیم، عبدالماجد، محمد وکیل، اصغر علی، عمران اور محمد نصراللہ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ ان کیخلاف ریحانہ بی بی نے دسمبر 2018ء میں تھانہ نیو ملتان میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ انہوں نے ڈی ایس پی تنویر بھٹی اور 40 افراد کے ہمراہ اسکے گھر میں گھس کر قبضہ کرلیا ہے جبکہ اس مقدمہ میں ڈی ایس پی بے گناہ ہو چکا ہے اور دیگر پولیس اہلکاروں نے بھی ضمانتیں حاصل کر لی ہیں۔ مقدمہ بے بنیاد بنایا گیا ہے جس پر پولیس انہیں گرفتار کرنے کے درپے ہے لہٰذا گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر