بلاول بھٹو سندھ حکومت کے خزانے پر ڈاکہ زنی کا جواب دیں:فردوس عاشق اعوان

بلاول بھٹو سندھ حکومت کے خزانے پر ڈاکہ زنی کا جواب دیں:فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول آئی ایم ایف کے بارے میں پریشان نہ ہوں، سندھ حکومت کی مالی بے ضابطگیوں اور صوبائی خزانے پر ڈاکہ زنی کا جواب دیں،بلاول اندرون سندھ میں ایڈز سے متاثرہ سسکتے افراد اور خاندانوں کو تسلی دینے کیوں نہیں گئے؟۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کی میڈیا ٹاک پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے دئےے گئے اربوں روپے ہضم کرکے ڈکار تک نہ لینے والے وفاق سے کس بات کا گلہ کر رہے ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ لانچوں اور گھروں سے برآمدقوم کا پیسہ انہیں واپس کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ دونوں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کی تاک میں رہتی ہیں، جس کا پہلے داو¿ لگ جائے تو دوسرا روتا رہتا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے حوالے سے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اعلی اداروں میں خدمات سر انجام دینے والے قابل اور ذہین پاکستانیوں پر اپنے ملک کے دروازے بند نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے نئے پاکستان میں صلاحیتوں کی قد رکی جاتی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بلاول جواب دیں کہ ان کا اور ایان علی کا مشترکہ اکاﺅنٹ کیا حسن اتفاق ہے؟ ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بے دردی سے قوم کو لوٹنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں،انہوں نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کےلئے بھوک, بیماری اور بیروزگاری کو سندھ کے عوام پر مسلط کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نوجوان نسل سے تعلق ہونے کے ناطے قوم کو آپ سے نئی سوچ کی توقع تھی مگر افسوس کہ آپ نے خود کو کرپشن کے دفاع پر مامور کر لیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھٹو کا وارث بننے کےلئے آپ کو کرپشن سے ناطہ توڑنا ہو گا۔ قبل ازیںپریس لاﺅنج کے دورہ پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ اجلاسوں سے بائیکاٹ پر وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کم کرنا ہم سب کا مشترکہ مقصد ہے لہٰذامیڈیا اپوزیشن کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہ کرنے دے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت آزاد صحافت کے بغیر نامکمل ہے اورحکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی مشکلات سے مکمل آگاہ ہیں جبکہ میری وزارت کا مقصد ہی صحافیوں کو سہولتوں کی فراہمی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت جو ریفارمز لانا چاہتی ہے اس کی قانون سازی پارلیمینٹ میں ہونا ہے۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول