پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ

لندن (آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، بارش کی وجہ سے میچ 41،41اوورز تک محدود کیاگیا لیکن وقفے وقفے سے بارش نے میچ دوبارہ شروع نہ ہونے دیا۔ پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے 11مئی کو ہمیٹن میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کی نظر ہوگیا۔ میچ کو41,41 اوورز تک محدود کیاگیا لیکن وقفے وقفے سے بارش کیوجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 80رنز بنائے۔ بابر اعظم 16، فخر زمان 14رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 42اور حارث سہیل 14رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور پلنکٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے 11مئی کو ہیمٹن میں کھیلا جائے گا۔

میچ منسوخ

مزید : صفحہ اول