بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک بار پھر دفترخارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا۔وزارت خارجہ کے مراسلے کے مطابق بھارت نے 2اور 5مئی کو کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ رکھ چکڑی سیکٹر پر 2 مئی کو فائرنگ سے 15 سالہ طاہر حفیظ شہید ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے طاہرحفیظ کی 9 سالہ بہن طاہرہ بھی زخمی ہوئی جبکہ 5مئی کو تتہ پانی، چڑی کوٹ سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کے گئی اور فائرنگ کے نتیجے میں نسرین بی بی اور 12 سالہ زاہد شہید ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا جس میں بھارت سے کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر احتجاج کیا گیا۔
پاکستان/ احتجاج

مزید :

صفحہ اول -