نئے پاکستان میں معیشت آئی ایم ایف حکومت بھانڈ مسخروں کے حوالے، سعد رفیق
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ نئے پاکستان میں معیشت آئی ایم ایف اور حکومت بھانڈ مسخروں کے حوالے کر دی گئی ہے۔ بدھ کو سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے پاکستان اور نئے حکمرانوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں معیشت آئی ایم ایف کے حوالے جبکہ حکومت بھانڈ مسخروں کے حوالے کر دی گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ عوام کو مہنگائی کے سونامی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو بے شرم ڈھٹائی کے حوالے کر دینے کا کہتے ہوئے ساتھ ایموجیز بھی بنائیں۔
سعد رفیق