اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا شبرزیدی کا بطور چیئرمین ایف بی آر نوٹیفکیشن جاری کرنے سے انکار

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا شبرزیدی کا بطور چیئرمین ایف بی آر نوٹیفکیشن جاری کرنے ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی کابینہ سے شبرزیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تقرری کی منظوری کے بعد بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا بلکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کو مفادات کا ٹکراؤ قرار دیتے ہوئے معاملہ وزارت قانون اور وزارت خزانہ کو رائے دینے کیلئے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تقرری کی منظوری کے بعد بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کو مفادات کا ٹکراؤ قرار دیتے ہوئے معاملہ وزارت قانون اور وزارت خزانہ کو رائے دینے کیلئے بھجوادیا اور ساتھ میں سمری میں اعتراض بھی لگایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے علی ارشد حکیم کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی ارشد حکیم کی براہ راست تقرری کو روکنے اور کمپی ٹیشن پراسس سے بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وزیر قانون نے شبر زیدی کو کمپی ٹیشن پراسس کے عمل سے بچانے کیلئے بغیر تنخواہ بھرتی کرنے کی رائے دی تھی شبر زیدی کی بغیر تنخواہ چیئرمین ایف بی آر تقرری پر منظوری لینے کے بعد ہی نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

اسٹبلشمنت ڈویژن

مزید : صفحہ اول