پاک افغان بہتر اقتصادی تعلقات خطے کو آگے لیکر جائینگے: زلمے خلیل زاد
10پاک افغان بہتر اقتصادی تعلقات خطے کو آگے لیکر جائینگے: زلمے خلیل زاد
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان براہ راست بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر اقتصادی تعاون پورے خطے کو آگے لیکر جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنی ایک ٹویٹ میں زلمے خلیل زاد نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر اشرف غنی کی بات چیت کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔امریکی سفارتکار سمجھتے ہیں کہ دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ معاشی منافع کو اہمیت دیں تو امن قائم کیا جاسکتا ہے، بالخصوص علاقائی روابط اور اتفاق رائے ممکنہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک جیسا وژن اصل میں خطے کو آگے بڑھا سکتا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی کا یہ بیان اس پیغام کو تقویت دیتا ہے اور ساتھ ہی افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اسلام آباد سے ملنے والی مدد کے لیے ان کی تعریف کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
زلمے خلیل زاد