لاہورہائیکورٹ: پیر افضل قادری کی ضمانت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

لاہورہائیکورٹ: پیر افضل قادری کی ضمانت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان اور مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال پرمشتمل ڈویژن بنچ نے پاکستان تحریک لبیک کے پیر افضل قادری کی ضمانت کی درخواست پروکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعدفیصلہ محفوظ کر لیا،پیر افضل قادری کی طرف سے ان کے وکیل نے معافی نامہ عدالت میں پیش کردیا،فاضل بنچ نے ریمارکس دیئے کہ اتنے لمبے بیان کی بجائے لکھتے کہ آپ کا بیان اسلام اور ملکی سالمیت کے خلاف تھا واپس لیتے ہیں، کس نے آپ کو یہ اختیار دیا کہ آئینی اداروں کے متعلق فتوے جاری کریں۔پیر افضل قادری کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے موکل کی ضمانت منظور کی جائے کیونکہ سیکڑوں بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے،پیر افضل قادری نے جذباتی ہو کر بیان دیا،ان سے مولاناخادم حسین رضوی کا کوئی تعلق نہیں،فاضل بنچ نے پیر افضل قادری کے وکیل سے استفسارکیاکہ پورے ملک میں احتجاج کی کال کس نے دی تھی؟ کیا نقصانات کا تخمینہ لگایا گیاجس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ دھرنوں سے املاک کو30 سے 32 کروڑ کا نقصان پہنچا،فاضل بنچ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پیر افضل قادری کی ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پیر افضل قادری

مزید : صفحہ آخر