سب سے پہلے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنائیں گے،ڈاکٹر ظفر مرزا

سب سے پہلے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنائیں گے،ڈاکٹر ظفر مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے حکومت ملک میں ایسا نظام قائم کرنے کے لیے پرعز م ہے جس کی بنیاد یونیورسل ہیلتھ کوریج ہو تا کہ ہر شخص کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا سب سے پہلے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کریں گے۔ پاکستان میں پرائمری ہیلتھ کیئر پر گذشتہ 70 سالوں میں وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی ضرورت تھی۔ انہوں نے مزید کہا صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنا میرا مشن ہے۔ یہ بات انہوں نے پمز ہسپتال میں انفیکشن کی بیماریوں کیلئے تعمیر کئے گئے نئے وارڈ کا افتتاح کے موقع پر کہی۔انہوں نے نو تعمیر شدہ وارڈ میں وینٹی لیٹر اور گردہ کی پیوندکاری سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیااورپمز میں دسترخوان کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے وزیر صحت کو بتایا کہ پمز دسترخوان سے روزانہ ایک ہزار سے زائد افراد کو صاف ستھرا معیاری کھانا پیش کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید :

علاقائی -