داتا دربار خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

داتا دربار خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) داتا دربار خود کش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان میں خود کش بمبار سمیت تین افراد شامل ہیں۔ دو ساتھیوں نے ہاتھ ملا کر خود کش بمبار کو الوداع کیا۔ دہشت گرد نے دربار کے گیٹ نمبر دو پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید اور 20 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

مقدمہ درج

مزید : علاقائی