رویت ہلال سے متعلق 5سال کا کیلنڈر آئند ہفتے آ جائے:فواد چودھری

رویت ہلال سے متعلق 5سال کا کیلنڈر آئند ہفتے آ جائے:فواد چودھری

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ رویت ہلال سے متعلق پانچ سال کا کیلنڈر 15ویں روزے سے پہلے آجائے گا،جس کے بعد وہ کابینہ کے پاس جائے گا،2022میں ہمارا پہلا خلاء باز خلاء میں جائے گا، بھارت کو غلط فہمی ہے کہ وہ ہم سے آگے نکل گیا ہے ہم اسے مات دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے وزارت اطلاعات میں بھی اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا تھا، ہم نے کوشش کی کہ ایڈورٹائزمنٹ کے نظام میں شفافیت آئے، ہم نے پوری کوشش کر کے ایڈورٹائزمنٹ ریٹ کو 70فیصد کم کرایا جبکہ ایک ارب روپے کے قریب ایڈورٹائزمنٹ بجٹ سے بچا کر حکومت کو دیئے۔انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پاس تین یونیورسٹیاں ہیں،تینوں یونیورسٹیاں ہر ڈویژن سے10 سکول منتخب کریں گی، ہر ڈویژن میں سے تیس سکول منتخب کئے جائیں گے جن میں نویں،دسویں،گیارہویں اور بارہویں جماعت کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریاں دیں گے، ہم ان سکولوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سائنس سکول بنائیں گے، پورے ملک میں 1500کے قریب سرکاری سکول سٹیٹ آف دی آرٹ سائنس سکول بن سکیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگست میں ہم آل پاکستان سائنس فیئر اسلام آبادمیں منعقد کرائیں گے جس میں کسی نے بھی کوئی ایجاد کی ہے ہم اس ایجاد کو پیش کریں گے۔

فواد چودھری

مزید : علاقائی