اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتی کیلئے درخواست لیسکو چیف کو بجھوا دی گئی

اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتی کیلئے درخواست لیسکو چیف کو بجھوا دی گئی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو میں اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتی کے لئے دائردرخواست لیسکو چیف کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری مزمل رفیق کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف تھا کہ محکمہ نے اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتی کے لئے ٹیسٹ انٹرویو لیا، ڈپلومہ رکھنے اور میرٹ پر آنے کے باوجود ان کا اسسٹنٹ لائن مین تقرر نہیں کیا جا رہا، عدالت سے استدعاہے کہ محکمہ کو ملازمت پر تقرر کا حکم دیاجائے۔دریں اثنالاہور ہائی کورٹ نے سٹیٹ لائف کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا حکم کالعدم قرار دینے کیلئے دائردرخواستیں چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے فہد اقبال اور دیگر 7درخواستوں پر سماعت کی۔

مزید : علاقائی