ملزم کو 7سال قید، 50ہزار روپے جرمانہ،خاتون سمگلرکوایک سال 8ماہ قید

ملزم کو 7سال قید، 50ہزار روپے جرمانہ،خاتون سمگلرکوایک سال 8ماہ قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس مسعود ارشدنے ہیروئین برطانیہ سمگل کرنے کے کیس میں ملزم مجرم محمد شہزاد کو 7سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ جبکہ دوسرے کیس میں خاتون سمگلرکوایک سال 8ماہ قیدکی سزا کا حکم سنادیاہے۔سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں اے این ایف نے ملزم محمدشہزاد کا چالان پیش کیا جس میں موقف اختیارکیاکہ ملزم 2500گرام ہیروئین برطانیہ لے کرجارہاتھا، عدالت میں چالان آنے پرسماعت ہوئی،فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سنے کے بعد مجرم محمدشہزاد پر کو7سال قید اور 50ہزار روپے جبکہ دوسرے منشیات کیس میں مجرمہ مریم بی بی کو چرس رکھنے کے جرم میں 20ماہ قید اور 30ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے۔

مزید :

علاقائی -