پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے،یہ درخواست ایسوسی ایشن آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے عہدیدار ڈاکٹر اسد مرزانے دائر کی ہے، جس میں کہا گیاہے کہ پی ایم ڈی سی میں ڈاکٹرز تنظیموں کی نمائندگی ختم کرکے آئین کی خلاف ورزی کی گئی،کسی قانونی جواز کے بغیر پی ایم ڈی سی کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا،پی ایم ڈی سی آرڈیننس 2019ء کوآئین سے متصادم قراردیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : علاقائی