بھٹوں پربچوں سے مشقت لینے کیخلاف دائردرخواست پرنوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو معاوضہ کی عدم ادائیگی اوربچوں سے مشقت لینے کے خلاف دائر درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری لیبر کوذاتی طور پرطلب کرلیا،عدالت نے انہیں حکم دیاہے کہ وہ 16 مئی کو جواب سمیت عدالت میں پیش ہوں۔ جسٹس جواد حسن نے عاشق مسیح کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ بھٹوں پر 14سال کے بچوں سے مشقت کرائی جاتی ہے، پورے صوبے میں 6 ہزار 90 اینٹوں کے بھٹے موجود ہیں،بروقت معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا۔