لیاقت آباد اور لکشمی چوک سے دو نعشیں بر آمد

لیاقت آباد اور لکشمی چوک سے دو نعشیں بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد کے علاقے آر بلاک میں واقع گھر سے تعفن اٹھنے کی شکایت پر پولیس گھر کے اندر داخل ہوئی جہاں بیڈ روم میں 30 سالہ سفیان منظور کی نعش ملی۔ جس پرکسی قسم کے تشدد کے نشان موجود ہیں نہ کوئی زخم ہے۔پولیس کے مطابق لاش 3 روز پرانی ہے۔دریں اثناء لکشمی چوک میں 56 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔

مزید :

علاقائی -