موبائل سنٹر مالک کے خلاف 18ہزار کی ڈگری جاری

موبائل سنٹر مالک کے خلاف 18ہزار کی ڈگری جاری

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے مرمت کے لئے دیا آئی فون خراب کرنے پر موبائل کولیکشنرسنٹر کے مالک کے خلاف 18ہزارڈگری جاری کر دی۔عدالت نے درخواست گزارکو موبائل کی قیمت اور20ہزار روپے ہرجانہ اداکرنے کا حکم دیاہے۔صارف عدالت میں سمن آباد کے زاہد اسماعیل نے موبائل کولیکشنر شاپ حفیظ سنٹر کے مالک کے خلاف مذکورہ بالاہرجانے کادعویٰ دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے آئی فون خریدا، تاہم اچانک گرنے سے اس کی سکرین ٹوٹ گئی، اس نے موبائل کولیکشنر شاپ حفیظ سنٹر کے مالک کومرمت کے لے دیا،جس نے وارنٹی دی کہ اسے ٹھیک کردے گا،بعد میں اسے شاپ کے چکر لگوانے شروع کر دیئے گئے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی