بھار ت کو اشیاء او ر ٰخدمات کی بر آمدا ت بڑھ گئیں: سٹیٹ بینک 

بھار ت کو اشیاء او ر ٰخدمات کی بر آمدا ت بڑھ گئیں: سٹیٹ بینک 

اسلام آباد (اے پی پی) موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پاکستان میں سامان اور خدمات کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد بڑھ گئی ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر برآمد بھارت جولائی سے فروری2018-19 ء کے دوران 273.843 ملین ڈالر کی برآمد کے مقابلہ میں جولائی سے فروری 2017-18ء کے دوران 273.530 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے دوران پاکستان سے بھارت میں درآمدات 1145.941 ملین ڈالر جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں  1095.595 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو موجودہ مالی سال کے پہلے 8 مہینے میں 4.59 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کی مطابق بھارت کے ساتھ سامان اور خدمات کی تجارت گزشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.7 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید : کامرس