زونگ نے تشہیری مہم " Purely Pakistan "کا آغاز کر دیا

زونگ نے تشہیری مہم " Purely Pakistan "کا آغاز کر دیا

لاہور(پ ر) ڈیٹا نیٹ ورک زونگ فورجی نے اپنی تازہ ترین تشہیری مہم بعنوان " Purely Pakistan "کا آغاز کر دیا ہے۔اس ٹی وی اشتہار میں ناظرین کو نہ صرف پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات کی جھلک نظر آتی ہے بلکہ پاکستان کے عوام کی جدت اور ٹیکنالوجی پر عبور کو بھی اجا گر کیا گیا ہے جو ZONG 4G کے مہیا کردہ وسیع ترین اور بے مثال نیٹ ورک کی بدولت اپنے علاقوں کی خوبصورتی کی تمام تر دنیا میں بھرپور تشہیر کر رہے ہیں۔ اس تشہیری مہم کو پاکستان میں سیاحت کے فروغ، ملک کے طول و عرض کی بھرپور عکاسی اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے بطور خاص ترتیب دیا گیا ہے۔

گیارہ ہزار 4G ٹاورز، ایک کڑور بیس لاکھ صارفین، 450 شہروں تک بلاتعطل مواصلاتی رابطہ کی فراہمی اور ملک میں دس سال کی بے مثال خدمات کے باعث ZONG 4G ملک کا وسیع ترین نیٹ ورک ہے جو پاکستان میں 4G صارفین کی سب سے بڑی تعداد کا حامل ہے۔اپنی وسیع ترین نیٹ ورک رسائی کی بدولت ZONG 4G اپنے صارفین کو ممتاز ترین 4G خدمات، تیز ترین انٹرنیٹ اور ناقابل شکست سہولیات نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی مہیا کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔حال ہی میں کمپنی کو Consumer Association of Pakistan کی طرف سے "Best 4G Services" کا ایوارڈ ملا ہے جس کی توثیق پاکستان ٹیلی کمیو نکیشن اتھارٹی (PTA) اور وزارت آئی ٹی اورٹیلی کمیو نیکیشن کی جانب سے بھی ہو چکی ہے۔

مزید : کامرس