ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ سیکٹر پر فوری توجہ دیتے ہوئے جامع پالیسی وضع کی جائے،اپٹپما

  ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ سیکٹر پر فوری توجہ دیتے ہوئے جامع پالیسی وضع کی ...

فیصل آباد (بیورورپورٹ) آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہاہے کہ ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈسیکٹر پر فوری توجہ دیتے ہوئے جامع پالیسی وضع نہ کی گئی تو انڈسٹری کو نقصان ہوگا ۔ امپورٹ ڈیوٹیوں میں خاطر خواہ اضافہ کیاجائے تاکہ ملکی صنعت اس ٹریڈ سے متاثر نہ ہوسکے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہاکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کے مسائل حل کئے بغیر ملکی معیشت کی ترقی نا ممکن ہے جبکہ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کو ارزاں قیمت پر بجلی اور گیس کی مسلسل سپلائی ناگزیر ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی یہ اہم صنعت ہے جس سے اربوں روپے کا زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے اور جو لاکھوں افراد کے روزگار کا ذریعہ بھی ہے ۔

انہوںنے اپیل کی کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کی ترقی کیلئے فوری طور پر جامع پالیسی جاری کر ے۔

مزید : کامرس