صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ کا کمالیہ پاسکو سنٹر کا دورہ

  صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ کا کمالیہ پاسکو سنٹر کا دورہ

لاہور(اےن اےن آئی ) صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کمالیہ میں موجود گندم خریداری سے متعلق مراکز کا دورہ کیا۔انہوں نے گندم اور باردانہ کی پروکیورمنٹ کے عمل اور ریکارڈ چیک کیا ۔صوبائی وزیر نے حکومت کی طرف سے طے شدہ باردانہ کی خریداری کے اہداف کاجائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ 68 فیصد ٹارگٹ حاصل کیے جاچکے ہیں۔اور باقی حصہ بھی تکمیلی مراحل میں ہے جن کو بہت جلد مکمل کیاکر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام پاسکو سنٹرز پر بینک بوتھ موقع پر موجود ہیں۔اس سے کسانوں کو بینکو ں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ موقع پر ہی کاشتکاروں کو رقم کی ادائیگی باآسانی کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زمینداروں کو ہر صورت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے موقع پر موجود کسانوں سے حکومتی سہولیات کی دستیابی بارے معلوم کیا جس پر کسانوں نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں کو سراہا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ رائے تسنیم احمد،اسسٹنٹ کمشنر پیر محل سید جمیل حیدر شاہ اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

مزید : کامرس