کار ساز کمپنی پورشے پر  60کروڑ ڈالر کے جرمانے

  کار ساز کمپنی پورشے پر  60کروڑ ڈالر کے جرمانے

برلن (اے پی پی) جرمنی میں حکام نے گاڑیاں بنانے والی کمپنی پورشے کو ڈیزل انجنوں سے مقررہ حد سے زیادہ مضر صحت گیسوں کے اخراج کے سکینڈل پر 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں سرکاری وکلاءکا کہنا تھا کہ 2009ءسے کمپنی یہ بات یقینی بنانے میں غفلت سے کام لیتی رہی ہے کہ اس کی بنائی ہوئی ڈیزل گاڑیوں سے نائٹروجن آکسائیڈ کا اخراج مقررہ حد سے تجاوز نہ کرے۔

۔پورش کمپنی اس جرمانے کے خلاف اپیل نہیں کرے گی۔یہ جرمانہ ان تحقیقات کے علاوہ ہے جو ان افراد کے خلاف کی جاری رہی ہیں جنھوں نے مبینہ طور پر گیس کے اخراج کو کم دکھانے کے لیے کمپیوٹر سافٹ ویئر بنایا تھا۔پہلی مرتبہ یہ سکینڈل 2015ءمیں سامنے آیا تھا۔ اب تک والکس ویگن گاڑیاں بنانے والی اس کمپنی کو معاوضوں، جرمانوں اور مارکیٹ سے گاڑیاں واپس اٹھاونے پر مجموعی طور پر 33 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

مزید : کامرس