صرافہ بازار

صرافہ بازار

کراچی (این این آئی)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالرکا اضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1281ڈالرسے بڑھ کر1288ڈالرہوگئی۔ملکی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 257روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت66800روپے سے بڑھ کر67100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت57270روپے سے بڑھ کر57527روپے ہوگئی۔

بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت890.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت763.00روپے پرمستحکم رہی۔

مزید : کامرس