ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندا

ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندا

ہانگ کانگ(آن لائن) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کو عالمی اقتصادی شرح نمو متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس وقفے پر 1.6 فیصد گر کر 21584.26 پوائنٹ پر آرہا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 1 فیصد کم ہوکر 28897.98 پوائنٹ پر آرہا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1 فیصد کمی کیساتھ 29081.60 پوائنٹ پر آرہا۔دیگر سٹاک مارکیٹس میں سڈنی 0.4 فیصد، سنگاپور 0.8 فیصد، سیؤل 0.3 فیصد اور منیلا سٹاک مارکیٹ 1 فیصد سے زیادہ گرگئی۔#/s#

مزید : کامرس