راولپنڈی چیمبر نے روزہ داروں کے لئے افطاردسترخوان کا آغاز کردیا

راولپنڈی چیمبر نے روزہ داروں کے لئے افطاردسترخوان کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (کامرس ڈیسک) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی علی محمد رندھاوا نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام آ رسی سی آئی افطار دسترخوان کے اقدام کو سراہا ہے۔ چیمبر آف کامرس نے معیاری انتظامات کیے ہیں اور روزہ داروں نے باوقار انداز میں افطاری کی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور مخیر حضرات عوامی فلاحی منصوبوں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ صدر چیمبرملک شاہد سلیم نے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ چیمبرانتظامیہ نے مسافروں، غرباء، ضرورت مندوں اور معاشرے کے محروم طبقات کے لیے " افطاری میں ہمارے مہمان بنئے" کے نام سے روزانہ کی بنیاد پر افطا ردسترخوان لگایاہے چیمبر بلڈنگ کے باہر روزہ داروں کے لیے بہترین افطاری کا انتظام کیا گیا ہے۔جس میں روزہ داروں کو چکن بریانی، سموسہ، فروٹ، اعلیٰ قسم کی کھجور اور شربت پیش کیا جا رہا ہے۔پانچ سو سے زائد افراد نے گزشتہ روز افطاری کی۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور دوسرے اداروں کو بھی چائیے کہ وہ اس ماہ مقدس میں غرباء اور ضرورت مندوں کے لیے زیادہ سے زیادہ عطیات دیں اور نیکیاں سمیٹیں۔

مزید :

کامرس -