شائی ہوپ نے تیز ترین 2 ہزار رنز بناکر ویو رچرڈ کاریکارڈ توڑدیا

شائی ہوپ نے تیز ترین 2 ہزار رنز بناکر ویو رچرڈ کاریکارڈ توڑدیا

ڈبلن(اے پی پی) شائی ہوپ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنیوالے ویسٹ انڈین بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے 47 اننگز میں کیریئر کے 2 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز بنا کر سابق ہم وطن بلے باز ویون رچرڈز کا ملک کی طرف سے تیز ترین دو ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 48 اننگز میں کارنامہ انجام دیا تھا، شائی ہوپ تیز ترین دو ہزار رنز مکمل کرنیوالے مشترکہ طور پر دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

، انہوں نے سابق انگلش بلے باز جوناتھن ٹراؤٹ کو جوائن کیا ہے۔ ہاشم آملہ 40 اننگز میں سنگ میل عبور کر کے سرفہرست ہیں، پاکستان کے ظہیر عباس، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور پاکستان کے بابر اعظم نے یکساں 45 اننگز میں یہ اعزاز پایا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی