جوا کھیلنے کا الزام، بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کا سابق کوچ گرفتار

جوا کھیلنے کا الزام، بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کا سابق کوچ گرفتار

ممبئی (یواین پی) بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ توشار ایروتھے کو رواں انڈین پریمیئر لیگ میں مبینہ طور پر جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ وہ اپریل 2017 سے جون 2018 تک بھارتی ویمنز ٹیم کے کوچ تھے تاہم بعض سینئر کھلاڑی ان کے روئیے سے نا خوش تھیں جس کے باعث انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔ ڈی سی پی کرائم برانچ جے ایس جدیجا کے مطابق وڈودرا کے ایک کیفے میں چھاپے کے دوران آئی پی ایل میچز میں مبینہ طور پر جوا کھیلنے پر توشار سمیت 18 افراد کو گرفتار کیاگیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی