افریقہ اور پاکستانی ویمنز دوسرے ون ڈے میں ”آج“ مدمقابل
جوہانسبرگ(یواین پی)جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ عالمی کرکٹ میچ (آج) جمعرات کو پوٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کی ٹیم کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کیخلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاکستانی ویمنز ٹیم میزبان ٹیم کیخلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی عالمی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 9 مئی کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 مئی کو کھیلا جائیگا۔ ون ڈے میچز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی، دوسرا میچ 18 مئی، تیسرا میچ 19 مئی، چوتھا میچ 22 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 مئی کو کھیلا جائیگا۔