صوابی میں اے سی کا گراں فروشوں کو بھاری جرمانے،متعدد قصاب گرفتار

صوابی میں اے سی کا گراں فروشوں کو بھاری جرمانے،متعدد قصاب گرفتار

صوابی (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر صوابی احتشام الحق نے زیدہ سٹی میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قصابوں اور فروٹ فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کرکے متعدد قصابوں کوگرفتار کرلئے،اسسٹنٹ کمشنر صوابی احتشام الحق نے صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کو بتایا کہ عوام گرانفروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے گوشت کی سرکاری ریٹ 320 روپے فی کلو مقرر کردی ہے، اگر کوئی قصاب کسی شہری سے سرکاری ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کریں تو وہ فوری طور پر مجھ سے رابطہ کریں،ان کے خلاف کاروائی کرکے بھاری جرمانے کرنے کے علاوہ ان کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا،اے سی احتشام الحق نے بتایا کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں ضلعی انتظامیہ گرانفروشی کو مکمل کنٹرول کرے گی، عوام کو بھی چاہیے کہ جہاں بھی کوئی دکاندار سرکاری ریٹ سے تجاوز کریں تو وہ فوری طور پر مجھ سے یا فوڈ آفس سے رابطہ کریں میں بذات خود حاضر ہوکر اس کے خلاف کاروائی کرونگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی