قدرتی آفات سے متاثرین کی بحالی کیلئے کوشان ہیں:شاہد علی خان
نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غریب عوام کی فلاح وبہبود سمیت قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی بحالی کے لئے کوشاں ہے اور قدرتی آفات سے شہر اور شہریوں کو محفوظ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے قدرتی آفات میں حکومت، انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام بھی شعور وآگاہی اور امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑح کر حصہ لے اور یہی کسی مہذب معاشرے اور ترقی یافتہ معاشرے کی پہچان ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال نوشہرہ کینٹ میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے متاثرہ شہریوں میں امداد چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطابات کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیر، ای ڈی او فنانس زاہد خان، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفسیر نوید الرحمن،ضلع ناظم اشفاق احمدخان اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان اور ضلع ناظم اشفاق احمدخان نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں واضح رہے کہ حالیہ بارشوں سے ضلع نوشہرہ کے مختلف علاقوں کے متاثرہ شہریوں میں لاکھوں روپے مالیت کے امدادی چیکس تقسیم کئے گئے۔