کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ضروری ہے:کامران بنگش

کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ضروری ہے:کامران بنگش

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں دلچسپی لینا زندہ قوموں کی نشانی ہے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ حکومت صوبے میں کھیل کودجیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کی ترقی کیلئے اپنے وسائل کے مطابق مؤثر کوششیں کررہی ہے تاکہ نوجوانوں کو تفریح کی سہولیات بہم پہنچائی جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 77پشاور میں پہلے کامران بنگش رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تقریباً تیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس کا فائنل 27 رمضان المبارک کو کھیلا جائے گا۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی نے اس موقع پر کھلاڑیوں میں کرکٹ کیٹس بھی تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار ماجد اعوان، ذبیر احمد قریشی، ارشد ایڈوکیٹ اور عثمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔معاون خصوصی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیاں کسی بھی معاشرے کی زندہ دلی کی عکاس ہوتی ہیں اور جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر لحاظ سے کوشاں ہے اور صوبہ بھر میں نوجوانوں کو سیر و تفریح اور کھیلوں کے لیے سہولیات کی فراہمی کی غرض سے تحصیل کی سطح پر سپورٹس گراؤنڈ بنارہی ہے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی نمایاں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی