اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، پولیس کی اضافی نفری تعینات

اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، پولیس کی اضافی نفری تعینات

اسلام آباد (این این آئی)لاہور میں دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔پولیس کے مطابق بری امام اور گولڑہ شریف میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ڈی آئی جی آپریشن وقارالدین سید نے کہاکہ شہر کے داخلی راستوں پر چیکنک سخت کردی گئی ریڈ زون میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا۔ شہری شناختی کارڈ دکھا کر یا داخلے کی وجہ بتاکر ریڈ زون میں داخل ہوسکتے ہیں۔ ڈی جی آئی آپریشن کے مطابق شہر میں قائم ناکوں پر بھی چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشن وقارالدین سید نے پولیس کو شہریوں کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کیورٹی سخت

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی