شانگلہ،قتل کا ملزم عدم ثبوت پر بری

شانگلہ،قتل کا ملزم عدم ثبوت پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ: کریمنل کورٹ نے قتل کے ملزم نعیم اللہ کوعدم ثبوت پر بری کردیا،مقدمہ چونتیس دنوں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و ضلع قاضی شا نگلہ حیات گل مہمند نے کریمنل کورٹ میں سماعت کی اور گزشتہ روز فیصلہ سنایا۔ کر یمنل کورٹ شانگلہ کا فیصلہ،07/05/2019عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ کریمنل کورٹ حیات گل مہمند نے مقدمہ علت نمبر 151سال2018بجرم302ت پ تھانہ الپوری میں نامزد ملزم نعیم اللہ ولدصلاح الدین سکنہ بیلے با با کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔مقدمہ مزکورہ ماڈل کورٹ الپوری میں زیرسماعت رہا۔چونتیس دن میں جملہ کاررائی مکمل ہوا استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت نہیں کر سکے مقدمہ میں کل تیرہ گوہان پیش ہوئے۔302ت پ کا مقدمہ اتنہ ہی کم مدت میں فیصلہ ہونا کریمنل ماڈل کورٹ کا ایک ریکارڈ ہے۔شا نگلہ کے عوامی حلقوں نے کریمنل ماڈل کورٹ کے اس فوری انصاف پر مبنی فیصلے کو سراہا ہیں۔