خیبر، خانقاہ بنوریہ دارلعلوم صد یقیہ آشخیل میں دو روزہ ختم القرآن اختتام پذیر

خیبر، خانقاہ بنوریہ دارلعلوم صد یقیہ آشخیل میں دو روزہ ختم القرآن اختتام ...

خیبر(بیورورپورٹ) خانقاہ بنوریہ دارلعلوم صد یقیہ آشخیل میں دو روزہ ختم القرآن اختتام پذیر،سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے نماز تراویح میں ختم القرآن کا ثواب حاصل کرلیا،تلاوت کلام پاک سننے سے دلی خوشحالی اور سکون حاصل ہوتی ہے قرآن کریم کے تعلیمات میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔مولانا سید محمد ابراہیم عرف باچاجان بنوری خانقاہ بنوریہ دارلعلوم صدیقیہ آشخیل میں نماز تراویح کے دوران دو روزہ ختم القرآن کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی گزشتہ رات اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا سید محمد ابراہیم،محمدالیاس بنوری،مولانا سردار محمد سمیت کثیر تعداد میں قراء اور نعت خوانونں نے شرکت کی اس موقع پرمولانا سید محمد ابراہیم عرف باچاجان بنوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام امت مسلمہ کیلئے باعث خیر ہے جس میں مسلمانوں کو کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو آس پاس کے غریب عوام کی مدد کرنی چاہئے تاکہ رمضان کریم میں غریبوں،یتیموں اور مساکین بھی اپنی ضروریات کو پورا کرکے رمضان کی خوشی میں شامل ہو جائے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت جبکہ دوسرا مغفرت اور تیسرا آگ سے نجات کاہے جسمیں تمام مسلمانوں کو اہتمام کیساتھ اس کا حق ادا کرنا چاہئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی