اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے:اکبر ایوب خان

اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے:اکبر ایوب خان

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی پر سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ روزمر استعمال کی چیزوں کی قیمتوں اور کوالٹی پر مکمل کنٹرول رکھا جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے ضلع ہری پور کے مختلف بازاروں کے دورہ کے موقع پر ضلعی افسران اور دوکا نداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ماہ رمضان برکتوں اور سعادتوں والا مہینہ ہے اور حکومت وقت عوام کو اس ماہ مبارک میں ہر طرح کی آسانی اورسہولیات فراہم کرنیکی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں کئی اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔اکبر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے کہ عام اور غریب طبقے کے لوگوں کو معاشرے میں انصاف فراہم کیا جائے جس سے ان کی محرومیوں کا ازالہ ہو اور اسلامی قوانین کے مطابق معاشرے سے امتیازی کا فرق ختم کیا جا سکے تاکہ سب کے لیے ایک ہی قانون ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی