رنڑا ویلفئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 50 غرباء اور یتیموں میں رمضان پیکج تقسیم

رنڑا ویلفئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 50 غرباء اور یتیموں میں رمضان پیکج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورورپورٹ)رنڑا ویلفئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 50 غرباء اور یتیموں میں رمضان پیکج تقسیم کی گئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران تھے لنڈی کوتل ضلع خیبر ولی خیل میں رنڑا ویلفئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 50 مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا، ان فوڈ پیکج میں چائے، چینی، چاول، دالیں، بیسن،شربت، اچار شامل تھا، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے رنڑا ویلفئر آرگنائزیشن کے اس کار خیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں غرباء اور مساکین کے ساتھ تعاؤ ن نہایت احسن اقدام ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکتھے ہیں اس موقع پر رنڑا ویلفئر آرگنائزیشن کے صدر انعام اللہ، خالد خان، امجد خان، مبین خان اور پریس سیکرٹری امین الحق آفریدی بھی موجود تھے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہاتھوں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیا آئندہ بھی مقامی افراد کی تعاؤن سے اس کار خیر کو جاری رکھا جائے گا