مہمند، ڈی سی اور ڈی پی او کا میاں منڈی سستے بازار کا دورہ

مہمند، ڈی سی اور ڈی پی او کا میاں منڈی سستے بازار کا دورہ

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ڈی سی اور ڈی پی او کا میاں منڈی سستے بازار کا دورہ۔ دکانداروں کے نرخنامے چیک کئے۔ روزانہ کی بنیاد پر نرخنامے نہ دینے پر برہمی کا اظہار۔ رمضان کے دوران کسی کو گراں فروشی کی اجازت نہیں۔پلاسٹک شاپنگ بیگ پر دفعہ 144 لگا دی گئی ہے ماحول دوست شاپنگ بیگ استعمال کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اطہار ڈپٹی کمشنر افتخار عالم، ڈی پی او عبدالرشید نے پولیس فورسز کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر نرخنامے چیک کرنے کے دوران کیا۔ مگر بعض دکانداروں کا نرخنامے اویزاں نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ اگر کسی بھی دکاندار کے پاس سرکاری نرخنامہ اویزاں نہ تھا تو اُن کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے دکانداروں، قصائیوں، سبزی فروشوں اور فروٹ فروشوں کو خبردار کیا کہ وہ سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگ پر دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔ ماحول دوست شاپنگ بیگ کے استعمال کو یقینی بنائے۔ جو کہ صحت اور صاف ماحول کیلئے مفید ہے۔ عام پلاسٹک شاپنگ بیگ لے آنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اور استعمال کرنے والے دکانداروں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی