مہمند، شہداء کے لواحقین میں 50 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم

مہمند، شہداء کے لواحقین میں 50 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، شہداء کے لواحقین میں 50 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم۔ پیسے انسان کے نعم البدل نہیں ہو سکتے مگر ان سے شہداء کے بچوں کی دادرسی ہوگی۔ڈی سی افتخار عالم تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوارٹر غلنئی ڈی سی آفس میں دہشت گردی کی جنگ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین میں ڈپٹی کمشنر مہمند افتخار عالم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرشید، مہمند رائفلز ونگ کمانڈر رانا سعید و دیگر سرکاری حکام نے شہید پیکیج میں سرکاری ملازم انوارالحق کے زوجہ کو امدادی چیک دیا۔ جبکہ زوجہ سیال اور زوجہ ضمانت کو تین تین لاکھ روپے کے چیکس دیئے گئے۔ اس کے علاوہ چار زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیکس دیئے گئے۔ اسی طرح مجموعی طور پر لواحقین میں 50 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈی سی افتخار عالم نے کہا کہ پیسے انسان کے نعم البدل نہیں ہو سکتے مگر ان سے شہداء کے بچوں کی دادرسی ہوگی۔ ہمارے پیاروں نے ملک کی بقاء اور سلامتی کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ہم انہیں کبھی نہیں بھول سکتے۔ کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔پاکستانی عوام اُن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی