ملائشیاء میں ضلع خیبر کے 6 قیدی عدم ثبوت پر بری

ملائشیاء میں ضلع خیبر کے 6 قیدی عدم ثبوت پر بری

خیبر (بیورورپورٹ)ملائشیا میں قید لنڈی کوتل لوئے شلمان سے تعلق رکھنے والے 6 قیدیوں کو عدالت نے بری کرکے رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں تاہم جہاز نہ ہونے کی وجہ سے ملیشاء کے کیمپ میں پڑے ہیں، ان کی واپسی کے اقدامات کی جائے، متاثرہ خاندان کی اعلیٰ حکام سے ہمدردانہ اپیل، ضلع خیبر لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان کے 6 جوان طارق خان خان حیات محمد اللہ اسرار خان. حکیم زادہ زلی شاہ شلمانی.گزشتہ 15 مہینوں سے ملیشیا ء کے حوالات میں قید تھے جوکہ جرم ثابت نہ ہونے کی وجہ سے ملیشیئن عدالت نے بری کرکے پاکستان کو واپس ڈی پورٹ کرانے کے احکامات جاری کردیئے گئے تاہم واپسی کیلئے جہاز نہ ہونے کی وجہ سے قید یوں کو پریشانی کا سامنا ہے.ملیشیا میں رہا ہونے والے لنڈی کوتل لوئے شلمان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے رشتہ داروں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ افراد کو وطن واپس لانے کیلئے حکومت پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ان کے واپسی کے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے گھروں کو بروقت واپس ہوسکے اور ان کے خاندانوں کے مشکلات میں کمی آجائے واضح رہے کہ کہ ملائشیا میں لنڈی کوتل لوئے شلمان سے تعلق رکھنے والے 6 قیدیوں کو رہائی کے بعد جہاز کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ 3 مہینوں سے پاکستان جانے کے انتظار میں پھنس گئے جس کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /علاقائی