عبد الحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج، وفاق سے جواب طلب

  عبد الحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج، وفاق سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی تقرری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی،عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ  کی تقرری کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، جس پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار صحافی شاہد اورکزئی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پریشانی کسی فرد واحد سے متعلق نہیں بلکہ اصل مسئلہ قومی بجٹ کا ہے،جو چند روز کے اندر اندر قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا،قومی بجٹ پوری قوم کی سالانہ آمدنی کو صوبوں میں تقسیم کرتا ہے اور  اسے پیش کرنے کا اختیار صرف  وفاقی وزیر خزانہ کو ہے،جس کیلئے اسے پہلے صدر مملکت کے روبرو اپنے عہدے کا حلف اٹھانا لازم ہے جبکہ عبدالحفیظ شیخ نے تاحال ایسا کوئی حلف نہیں اٹھایا اور نہ ہی وزیراعظم کے مشیر کیلئے آئین میں کوئی حلف موجود ہے‘لہذا وہ وزیر خزانہ کے فرائض سرانجام نہیں دے سکتے۔جس پر عدالت نے 21مئی تک اٹارنی جنرل پاکستان سے تحریری جواب طلب کر لیا۔
 تقرری چیلنج

مزید :

صفحہ اول -