میرپورخاص جیل میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 7 ہو گئی

میرپورخاص جیل میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 7 ہو گئی

میر پور خاص (خصوصی نامہ نگار)میرپورخاص ڈسٹرکٹ جیل میں ایچ آئی وی پازیٹو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد جیل میں ایڈزکے مریضوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔مزید 3 قیدیوں کے خون کے نمونے تصدیق کیلیے کراچی روانہ کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تینوں قیدیوں کے ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق کراچی کی لیب سے تصدیق کا انتظار ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطا اللہ شاہ نے چند روز قبل میرپورخاص ضلع میں 270ایچ آئی وی پازیٹو کیسز کا انکشاف کیا تھا۔متعلقہ دستاویزات کے مطابق میر پور خاص ضلع میں گزشتہ 4 سال کے دوران 273 ایچ آئی وی پازیٹو کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جن میں سے 84 مریض انتقال کر چکے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپورخاص میں ایچ آئی وی اسکریننگ کا کوئی نظام نہ ہونے کے باعث ایسے مریضوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

مزید : صفحہ اول