تاجر برادری کا ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہے: گورنر سندھ 

تاجر برادری کا ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہے: گورنر سندھ 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے 10 رکنی وفد نے صدر حماد پونا والا کی سربراہی میں گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ وفد نے گورنرسندھ کو اپنے شعبے سے متعلقہ مسائل جن کے باعث ان کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکا م سے بات کریں گے تاکہ انھیں آئندہ کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ گورنر سندھ مزید کہا کہ تاجر برادری کا ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہے، موجودہ حکومت مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھانے کے ویژن پر گامزن ہے جس کے لئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون، معاونت اور مدد بھی فراہم کی جارہی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کی بہتری سے کراچی سرمایہ کاروں کے لئے ایک آئیڈیل شہر بن چکا ہے جبکہ بڑے صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کی شہر میں موجودگی کے باعث کراچی کو ملک کا معاشی حب ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ اس سے قبل وفد نے گورنر سندھ کو اپنی ایسوسی ایشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپیکس باڈی ہونے کی وجہ سے آئرن اور اسٹیل کے شعبے میں کام کرنے چھوٹے کاروباری افراد کے بھی مسائل کے حل کے لئے کام کیا جارہا ہے جبکہ کاروبار کرنے کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرنے میں بھی ایسوسی ایشن کا اہم کردار ہے۔

مزید : صفحہ اول