اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کیلئے" بہترین کمرشل بینک 2019 " کا ایوارڈ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کیلئے" بہترین کمرشل بینک 2019 " کا ایوارڈ

کراچی (پ ر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے سال 2019 کا "بہترین کمرشیل بینک" ہونے کا اعزاز جیت لیا ہے، جو " مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان"(MAP) کی منعقد کردہ " کارپوریٹ ایکسلنس ایوارڈز " کی سالانہ تقریب میں پیش کیا گیا۔ یہ شاندار اعزاز اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی بے مثال خدمات،جدید بینکاری کی مصنوعات اور اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف ہے۔ اپنے کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ متعدد معیاری مصنوعات اور سہولیات متعارف کروا چکا ہے، جن کے ذریعے مختلف ضروریات کے حامل صارفین کی بھرپور خدمت کی جارہی ہے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر - شہزاد دادا نے کہا کہ؛ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہماری بینکاری کی تمام مصنوعات کی افادیت کو اعلیٰ ترین سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے یہ ایوارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ؛ ہمارا بینک اپنی بے مثال کارکردگی سے شاندار کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ لہٰذا ہمیں پاکستانی صارفین اور کاروباری حلقوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔پاکستان کی مارکیٹ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ جیسے بین الاقوامی ادارہ کے لئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ اپنے تمام صارفین کو عالمی معیار کی مالیاتی سہولیات اور مصنوعات فراہم کرتے ہوئے، ہر طبقے کے صارفین کی انفرادی ضروریات کو پورا کرتے رہیں گے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے وسیع ترین مقامی بینکوں کے ساتھ مسلسل مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان میں بینکنگ کی صنعت میں اعلیٰ ترین مقام حاصل کیا اور یہ اعزازجیتا ہے۔ ان تمام کامیابیوں کی بنیاد ہماری افرادی قوت کی بہترین صلاحیتیں اور صارفین کے ساتھ اعتماد کا مضبوط رشتہ ہے۔ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ملک کے کامیاب ترین بینک کا انتخاب کرنے سے پہلے، تمام بینکوں کی کارکردگی کے گہرے تجزیات کئے، جن میں؛ ڈیویڈنڈ کی ادائیگی، طریقہ کار، مالیاتی استحکام اور ترقی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے معیارات اور قواعد کی پابندی کے علاوہ انتظامی عملہ اور اعلیٰ عہدیداران کی اراء اور قائدین کے نظریات کا جائزہ بھی لیا گیا۔لہٰذا ان تمام حوالوں سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو بہترین بینک قرار دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر