دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،جما عت اہلسنّت

دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،جما عت اہلسنّت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری،علامہ عبد الحفیظ معارفی،مولانا سید عبد القادری شیرازی،سید عبد الوہاب قادری،سید رفیق شاہ نے داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جما عت اہلسنّت شہداء و زخمیوں کے کے غم میں برابر شریک ہے دہشت گرد وں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔ جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہاکہ مساجددین کی ترویج و اشاعت کا بہترین مرکزہیں معاشرے کو بے راہ رَوی سے بچانے کیلئے ممبر و محراب سے اٹھنے والی صدائے حق اثر رکھتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر