فاروق میمن کے بڑے بھائی شوکت میمن انتقال کرگئے

فاروق میمن کے بڑے بھائی شوکت میمن انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق طالب علم رہنما و جماعت اسلامی ضلع قائدین کی شوریٰ کے رکن فاروق احمد میمن کے بڑے بھائی شوکت میمن رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر ضلع قائدین سیف الدین ایڈوکیٹ، فاران کلب کے جنرل سکریٹری ندیم اقبال، ورلڈ میمن کے صدر ایچ ایم شہزاد، سابق ممبر قومی اسمبلی و سابق صدر میمن فیڈریشن عبد العزیز میمن سمیت، دوست احباب، اہل محلہ و رشتہ دار وں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورلواحقین اور اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کی۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امراء برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی،ڈاکٹر واسع شاکر، مسلم پرویز،سکریٹری کراچی عبدالوہاب،ڈپٹی سکریٹریز راشد قریشی، عبد الواحد شیخ،انجینئر عبد العزیز،یونس بارائی، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے فاروق احمد میمن کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ علاوہ ازیں فارو ق میمن نے نماز جنازہ میں شر کت کر نے اور تعزیت کر نے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔