انعم اشرف نے ورکشاپ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا

انعم اشرف نے ورکشاپ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)واٹر کلر کی ماہر آرٹسٹ انعم اشرف نے آرٹ گیلری میں ایک ورکشاپ کے دوران نوجوان فنکاروں کے درمیان اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔یہ ورکشاپ 20مئی تک جاری رہے گی۔ہر خاص و عام کے لیے منعقد اس نمائش کومیڈیا‘ سماجی کارکنان‘ فن کے قدردانوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا جو ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انعم اشرف نے کہا ”مجھے واٹر کلرکے ساتھ کھیلنے میں بے حد لطف محسو س ہوتا ہے۔رنگوں کی شفافیت اور اس کی تہیں میری تخلیقی صلاحیتوں کو کاغذ پر منتقل کرنے میں معاو ن ثابت ہوتی ہیں۔اس شو میں شامل میری تخلیقات فطرت اور ماضی کی یادوں کا احاطہ کرتی ہیں۔ہر انسان زندگی میں کبھی نہ کبھی ان چیزو ں کا تجربہ کرتا ہے جو میں نے رنگوں کے ذریعے کینوس پر بکھیرے ہیں۔