ڈیرہ‘ چیک پوسٹ پر چیکنگ‘ ایرانی ڈیزل سے بھراٹرک ضبط‘ دو گرفتار

ڈیرہ‘ چیک پوسٹ پر چیکنگ‘ ایرانی ڈیزل سے بھراٹرک ضبط‘ دو گرفتار

سخی سرور (نامہ نگار) ڈیرہ غازی خان کی قبائلی فورس بارڈر ملٹری پولیس راکھی گاج نے بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والا ایرانی ڈیزل سے بھرا ٹرک پکڑ لیا. دو ملزمان عنایت اور عباس کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

میں اضافہ ہونے کے بعد ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے. ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کی فورس بارڈر ملٹری پولیس کے ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بلوچستان سے پنجاب سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایرانی ڈیزل سے بھرا ٹرالر پکڑ کر دو ملزمان عنایت اور عباس کو گرفتار کر لیا. ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں لیٹرز ایرانی ڈیزل ٹرک چھپا کر ملزمان بلوچستان سے پنجاب اسمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے. بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر پنجاب بارڈر چیک پوسٹ پر بلوچستان سے پنجاب آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی ہے.ہر گاڑی کا دیٹا چیک اور درج کیا جاتا ہے. اس موقع پر غلام حسن لغاری پرویز احمد حمید اللہ موسیٰ اور دیگر موجود تھے.

چیکنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر