خیرپور سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ہندو لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا

خیرپور سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ہندو لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیرپور(نامہ نگار)خیرپور سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ہندو لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔خیرپور کی رہائشی اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی طلبہ آرتی کماری کے اغوا کا مقدمہ ان والدین کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔مقدمہ میں والدین نے موقف اپنایا تھا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کرکے ان سے زبردستی اسلام قبول کروایا گیا۔بعدازاں خیرپور پولیس نے کارروائی کی اور دونوں کو لاہور سے برآمد کر لیا۔ آرتی کماری اور حسنین پٹھان کو خیرپور میں جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔آرتی کماری نے عدالت کو بتایا کہ وہ مرضی سے مسلمان ہوئی اور حسنین سے پسند کی شادی کی ہے۔حسنین پٹھان کو عدالت نے دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر خیرپور پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کی حسنین پٹھان سے مزید تفتیش جاری ہے۔