داتادربار دھماکے میں زخمی ایک اورپولیس اہلکار دم توڑگیا، شہادتوں کی تعداد11 ہو گئی

داتادربار دھماکے میں زخمی ایک اورپولیس اہلکار دم توڑگیا، شہادتوں کی تعداد11 ...
داتادربار دھماکے میں زخمی ایک اورپولیس اہلکار دم توڑگیا، شہادتوں کی تعداد11 ہو گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)داتادربار دھماکے میں زخمی ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیاجس کے بعدشہید ہونے والوں کی تعداد11 ہو گئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ صبح داتادربار کے باہر خودکش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید جبکہ 25کے قریب زخمی ہوئے تھے جن میں 7 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،داتا دربار دھماکے میںزخمی ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا،دھماکے میں شہید افراد کی تعداد11 ہو گئی،زخمی پولیس اہلکار صدام میوہسپتال میں زیرعلاج تھا،صدام کی موت زیادہ خون بہنے جانے کی وجہ سے ہوئی، شہیدایلیٹ فورس کے اہلکارصدام حسین کاتعلق قصورسے تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور