جعلی ٹھیکوں کاکیس ،آصف زرداری آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

جعلی ٹھیکوں کاکیس ،آصف زرداری آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے
جعلی ٹھیکوں کاکیس ،آصف زرداری آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی ٹھیکوں کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری آج نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوں گے ۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو آج جعلی ٹھیکوں کے کیس میں طلب کر رکھا ہے ،سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آبادہائیکورٹ سے 15 مئی عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آج نیب راولپنڈی اولڈہیڈکوارٹرمیں پیش ہوں گے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری بھی نیب آفس کے باہر تعینات کی جائے گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی